سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ، گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور انتہاء پسندانہ لٹریچر  برآمد کر کے کالعدم تنظیم کے سہولت کار   کو حراست میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد پر پیشرفت جاری ہے، ایف سی بلوچستان نے انٹلیجنس کی بنیاد پر ژوب میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سہولت کار کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دھماکہ خیز مواد، بارودی سرنگیں ، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ جسے کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائی کیلئے چھپایا  گیا تھا ، سیکیورٹی فورسز نے انٹلیجنس کی بنیاد پر شمای وزیرستان میں دوسالی کے قریب مانڈی خیل میں آپریشن کیا جس کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی جس میں گنز ، مارٹرز ، راکٹ لانچرز، بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد شامل تھا ، کارروائی میں مواصلاتی آلات اور انتہاء پسندانہ لٹریچر بھی برآمد کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں