قاہرہ: ٹی وی شو کے ذریعے خواتین کو بے حیائی سکھانے کے جرم میں مصری ٹی وی کی خاتون میزبان کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ”النہار ٹی وی“ کی خاتون میزبان نے اپنے شو کے دوران غیر شادی شدی خواتین کیلئے ماں بننے جیسے حساس ترین موضوع پر غیر اخلاقی گفتگو کی تھی۔دعا صلاح نامی اس میزبان نے شودیکھنے والے ناظرین سے بھی غیراخلاقی اور نامناسب سوالات کیے اور یہ مشورہ بھی دیا کہ خواتین کو شادی مختصر عرصے کے لیے کرنی چاہیئے اور بچوں کے بعد طلاق لے لینی چاہیئے۔خلاف شریعت گفتگو، حد سے تجاوز کرنے اورعوام کا اخلاق خراب کرنے کے جرم میں خاتون میزبان کو کام سے روک دیا گیا اور تین برس قید کے علاوہ 10 ہزار مصری پاو¿نڈز جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا موقف ہے کہ اس پروگرام سے مصری زندگی کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ غیر اخلاقی پروگرام نشرکیے جانے کے بعد خاتون کو 3 ماہ کیلئے معطل کیا گیاتھا، اس دوران ان پر مقدمہ چلایا گیا۔ دعا کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ سمائ /خبر ایجنسی