اب روبوٹ تعمیراتی کام بھی کریں گے
لندن: روبوٹ انجینیئرنگ جس تیزی سے عام ہورہی ہے اور اپنی کارکردگی کے اعتبار سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بھی بناتی جارہی ہے۔
روبوٹس انجینیئرنگ کے بارے کیے جانے والے سروے کرنے والی کمپنی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں 2040ءتک 6لاکھ تعمیراتی مزدوروںکا کام روبوٹ سنبھال لیں گے جس کے بعد صرف چند ہزار بڑھئی اور انٹیریئر ڈیکوریٹرز انسان ہونگے۔
تعمیراتی شعبے کا خیال ہے کہ اگر ایسا ہوگیا تو انکے بہت سے غیر ضروری اخراجات کم ہوجائیں گے اور تعمیرات کا معیار بڑھ جائیگا۔ مزدوروں کی حفاظت اور علاج معالجے پر خرچ ہونے والی خطیر رقم بھی بچ سکے گی۔ اس طرح فائدہ ہی فائدہ ہوگا۔ صورتحال یہ رہی تو 2040ئ کے بعد کا زمانہ چوتھا صنعتی انقلاب کہا جاسکے گا۔
20سال کے عرصے میں آرائش و زیبائش کا کام کرنے والے کاریگروں کی تعداد 6500رہ جائیگی جبکہ ابھی یہ تعداد ایک لاکھ 10ہزار ہے۔ موجودہ کارکردگی کے پیش نظر یہ اندازہ لگایاگیا ہے کہ یہ روبوٹ زیادہ محفوظ طریقے سے تعمیراتی کام کرسکیں گے تاہم کمپیوٹر پروگرامنگ کے شعبے میں اسکی وجہ سے نئی گنجائش پیدا ہوگی۔ جس میں انسان اور روبوٹ دونوں کام کرتے نظر آئیں گے۔