نئی دہلی :بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر ہرزہ رسائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سخت وارننگ دی ہے کہ وہ سرحد پر گولہ باری بند کرے بصورت دیگر ہماری فوج ایسی کارروائی کرے گی کہ آج نہیں تو کل ملک خود بخود گولہ باری بند کر دیں گے ۔
صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے گولہ باری بند نہ کی تو بھارتی فوج ایسی کارروائی کرے گی کہ پاکستان خود گولہ باری بند کرنے پر مجبور ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے اور یہ مذاکراتی عمل طول پکڑے گا جس میں سبھی لوگوں کے ساتھ مذاکرات ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد سب لوگوں کی رائے جاننا ہے اور اس سلسلے میں سب سے بات کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے حق میں ہے اور پاکستان بار ہا بھارت کی کوشش کو نظر انداز کرتا رہا ہے ۔