اگر آپ کے چہرے پر دانے نکلتے ہیں اور ان دانوں کے نشانات داغ دھبوں کی صورت میں نظر آتے ہیں تو درج ذیل نسخے کی مدد سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں۔
ایک کپ عرق گلاب کوتھوڑا سا گرم کر لیں، اس میں 8 سے 10 عدد ثنا کے پتے ڈال دیں۔ پتوں کو اس میں صرف بھگونا ہے ۔ جب عرق گلاب ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چھان کر کسی اسپرے والی بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔
دن میں دو سے3 مرتبہ اسکا چہرے پر اسپرے کریں ۔ اسپرے کرنے کے بعد جب چہرہ خشک ہوجائے تو اس پر ناریل کا تیل لگا لیں۔اس نسخے کو کچھ عرصے تک باقاعدگی سے آزمائیں ،دانے نکلنا بند ہو جائیں گے اور چہرہ بھی صاف ہو جائے گا ۔
اسکے علاوہ کھٹی اور تلی ہوئی چیزیں کھانے سے گریز کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔