ترکی، غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے 434 افراد گرفتار

09:29 AM, 3 Nov, 2017

استنبول :ترک سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 434 افراد گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طریقے سے یونان اور بلغاریہ جانے کی کوشش کرنے والے 434 غیر ملکی تارکینِ وطن کو گرفتار کر لیا ہے جن کا تعلق مراکش، میانمار، بنگلہ دیش اور شام سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرحدی سکیورٹی فورسز نے ایدرنے کے سرحدی علاقوں سے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں ہونے والوں کو حراست میں لیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے ان افراد کو ایدرنے امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں