ممبئی : بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی فلم”سیکرٹ سپر سٹار“ نے ریلیز کے 13دنوں میں دنیا بھر سے 101کروڑ کما لئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامرخان اور زائرہ وسیم کی فلم ”سیکرٹ سپر سٹار“ نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر101کروڑ کا بزنس کیا ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکاری کو بطور پیشہ اپنانا چاہتی ہے اور اس حوالے سے اسے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ سب فلم کا حصہ ہے۔فلم کے ہدایتکار ادویت چندن ہیں۔