بیجنگ کی آلودہ ہوا برائے فروخت

یجنگ کی ہوا میں کئی طرح کی فضائی آلودگی موجود ہے لیکن اب ایک کمپنی نے تحفے کےطور پر دی جانے والی یہ گندی ہوا بھی سافٹ ڈرنک کین میں بند کرکے فروخت کرنا شروع کردی ہے۔

07:21 PM, 3 Nov, 2016

بیجنگ کی ہوا میں کئی طرح کی فضائی آلودگی موجود ہے لیکن اب ایک کمپنی نے تحفے کےطور پر دی جانے والی یہ گندی ہوا بھی سافٹ ڈرنک کین میں بند کرکے فروخت کرنا شروع کردی ہے۔ اس ڈبے کو بیجنگ آنے والے لوگ ایک نشانی کے طور پر اپنے گھر لے جاسکتے ہیں۔

بیجنگ میں رہنے والے افراد موقع ملتے ہی یہاں سے دور جاکر صاف فضا میں کچھ دیر سانس لیتے ہیں اور خصوصاً اس وقت جب فضائی آلودگی اپنی حد تک پہنچ جاتی ہے۔ اس سے قبل کئی کمپنیوں نے فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا وغیرہ سے تازہ ہوا کو چین میں لاکر فروخت کرنا شروع کیا تو چین میں ایک برطانوی نژاد شخص نے اپنی دکان پر بیجنگ کی گندی ہوا کو بند کرکے چین اور اس سے باہر فروخت کرنا شروع کیا۔

دکاندار کے مطابق جب ہوابند کین کو فروخت کے لیے آن لائن رکھا گیا تو آسٹریلیا اور کینیڈا سے لوگوں نے اسے دیوانہ وار خریدنا شروع کردیا کیونکہ یہ ایک بہترین تحفہ ہے اور اسے اپنے ساتھ کہیں بھی لے جانا بہت آسان ہے۔ دکاندار کا کہنا تھا کہ ہر روز سیکڑوں کین فروخت ہورہے ہیں، کین پر تحریر ہے کہ اس میں نائٹروجن، آکسیجن اور دیگر اشیا شامل ہے جب کہ ایک کین کی قیمت چار ڈالر یا پاکستانی 400 روپے ہے۔

مزیدخبریں