فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، قسم کھاتا ہوں آپ چور اور گندم سکینڈل میں پیسے کھائے: حنیف عباسی اور انوار الحق کاکڑ میں تلخ کلامی

08:21 PM, 3 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم اسکینڈل پر تلخ کلامی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی گزشتہ رات ایک نجی ہوٹل میں ہوئی اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔

انوارالحق نے حنیف عباسی سے کہا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے کیا گرفتار کرنے آئے ہیں؟ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور گندم اسکینڈل میں پیسےکھائےہیں۔

 
حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔ جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملےگی۔

مزیدخبریں