مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ

08:18 PM, 3 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نے شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بنانے کی منظوری  دے دی ۔

شیخ جعفر مندوخیل 26 دسمبر 1956 کو ژوب میں پیدا ہوئے ۔وہ  2023 میں مسلم لیگ ن کے صدر نامزد ہوئے تھے۔ 

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر بھی تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حیدر اور کے پی میں فیصل کریم کنڈی کو گورنر بنایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں