سوشل میڈیا کرائم سے نمٹنے کیلئے حکومت نے نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی

سوشل میڈیا کرائم سے نمٹنے کیلئے حکومت نے نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی ہے۔ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ہونے والے کرائم سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی ہے۔

تجویز شدہ قانون کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ کےتمام ملازمین ایک سال کیلئے نئی ایجنسی میں کام کرینگے۔نئی ایجنسی پیکا قانون کے تحت کام کریگی۔

سائبرکرائم سے متعلق کیسز، انکوائریاں ایف آئی اے سے ایجنسی کو منتقل ہو جائینگے ۔ مجوزہ قانون میں بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایجنسی کا ڈی جی اکیس یا بائیس گریڈ کا افسر ہوگا۔

مجوزہ قانون  کے مطابق ڈی جی سائبر کرائم ایجنسی کا تقرر 2سال کےلئے ہوگا،ڈی جی سائبر کرائم ایجنسی کو آئی جی پولیس کے اختیارات حاصل ہونگے۔

سائبر ایجنسی یو کے اور امریکا کی طرز کی سائبر کرائم ایجنسی بنائی گئی ہے۔سرکاری نیشنل سائبرکرائم انویسٹگیشن ایجنسی بل جلد پارلیمان میں پیش کردیاجائے گا۔

مصنف کے بارے میں