فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا سردار سلیم کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

05:40 PM, 3 May, 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا اور سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی پنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر جبکہ پی پی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کو کے پی میں گورنر لگایا جائے گا۔ 

 سردار سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں8 فروری کے الیکشن میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شکست دی تھی۔ 

مزیدخبریں