جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔   سپریم کورٹ کے 22 مارچ کے فیصلے کی روشنی میں  نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

 نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی  ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ سے ہوگا۔صدر مملکت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 195 کے تحت دی ۔

صدر مملکت کی جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کا  لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی بھی منظوری  دیدی۔

مصنف کے بارے میں