سعودی اعلیٰ سطح وفد چند روز میں پاکستان آئے گا

سعودی اعلیٰ سطح وفد چند روز میں پاکستان آئے گا

اسلام آباد : پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب کی کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح وفد آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گا۔


وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔


وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’امید ہے کہ سعودی وفد کے ساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی کاروباری ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔‘


بیان کے مطابق اجلاس کو وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے دورے اور سعودی عرب کے کاروباری وفد کی اسلام آباد آمد اور متوقع شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
 

مصنف کے بارے میں