شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف صوبائی کابینہ  سے فارغ

02:08 PM, 3 May, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:خیبرپختونخوا کابینہ  میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف کو صوبائی کابینہ  سے فارغ کردیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے وزیراعلی کے حکم پر  خالد لطیف کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

واضح رہے کہ خالد لطیف  وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی  تھے۔

یاد رہے کہ شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف کے صوبائی کابینہ میں شمولیت اور اقربا پروری کے اوپر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  

مزیدخبریں