آئی ایم ایف کی پنشنرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے،گیس ،بجلی مزید مہنگی کرنے ، خسارے کے شکار ہر سرکاری ادارے کو فروخت کرنے کی تجاویز

آئی ایم ایف کی پنشنرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے،گیس ،بجلی مزید مہنگی کرنے ، خسارے کے شکار ہر سرکاری ادارے کو فروخت کرنے کی تجاویز

اسلام آباد:آئی ایم ایف کا 15 مئی کو آنے والا وفد پاکستان کے لیے 6 سے 8 ارب ڈالر کے نئے بیل آؤٹ پیکج کے اہم نکات طے کرے گا تاہم اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئی تجاویز پیش کردی ہیں۔

آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے پاکستان کو نئی تجاویز پیش کردیں۔ پنشنرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے،گیس ،بجلی مزید مہنگی کرنے اور  خسارے کے شکار ہر سرکاری ادارے کو فروخت کرنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آر پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے تیار ہےاور ایک لاکھ سے کم پنشن والوں سے ٹیکس لینے یا تمام پنشنرز پر 10 فیصد ٹیکس لگانے جیسی تجاویز پر غور شروع کررہا ہے۔

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے پہلے بجٹ اہداف طے کرنے اوربجٹ سٹریٹجی پیپر کابینہ سے منظور کر انے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں  وزارتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔۔اوروزارت خزانہ نے بھی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں