محسن نقوی اور وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف کا لاہور ایئر پورٹ کا طویل دورہ

12:50 PM, 3 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف  نے علامہ اقبال ائرپورٹ لاہور کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا۔وفاقی وزراء کا ائرپورٹ پر مسافروں کےلئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزراء نے  اے ایس ایف، اے این ایف اور کسٹمز  حکام سے تلاشی کے عمل کا  مشاہدہ کیا اور تلاشی کےعمل کو آسان بنانے کا پلان طلب کرلیا اور قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزراء کی زیر صدارت لاہور ایئرپورٹ کے کانفرنس روم میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء کو لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزراء نے متعلقہ حکام کو مسافروں کے لیے سہولتیں بڑھانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا امیگریشن کے مسائل  فوری حل کرنے  اور مسافروں کے لئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دیا۔وفاقی وزرا   نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا بھی  حکم دیا ۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کے کاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو انتظار سے بچانے کے لیے فوری امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائے جائیں، 3 روز میں امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امیگریشن کاؤنٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی، مسافروں کی زیادہ سے زیادہ سہولتوں کے لیے آؤٹ آف باکس اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور ایئر پورٹ پر تجربے کے بعد سرچ کا عمل دیگر ایئر پورٹس پر شروع کیا جائے گا، ایئر پورٹس پر مسافروں کی آمدورفت سہل بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے

مزیدخبریں