اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے دائر اپیلوں کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی کی اپیلوں پر بھی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 8 مئی کو اپیلوں پر سماعت کریگا۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔
رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو سماعت کیلئےنوٹس جاری کردیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا، پشاور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن فیصلہ کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔