کراچی: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں صرف ووٹ کے بکسے نہیں بدلے گئے بلکہ اسمبلیاں بیچی گئیں۔
کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں الیکشن کا ڈرامہ تھا، سندھ اسمبلی سے لے کر ایوان صدر تک کا سودا ہوا۔
انھوں نے کہا موجودہ اسمبلیاں جعلی ہیں۔ آمروں کی تاریخ ہے کہ وہ سازشوں سے اقتدار تبدیل کرتے ہیں، ہماری جہدوجہد اسمبلیوں اور وزارتوں تک پہنچنا نہیں بلکہ ہماری جنگ خود مختار پاکستان کیلئے ہے۔