اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی بھرتیاں قواعد و ضوابط کے تحت کی گئی ہیں۔ کمیشن کے سامنے معذرت نامہ پیش کرنے والوں کو جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے گریبان میں ضرور جھانکنا چاہیے۔ انھوں نے فواد چوہدری کو مشورہ دیتے ہوے کہا کہ الزام لگانے سے پہلے حامد خان کی کتاب پڑھ لیں۔
واضح رہے تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے 2015ء میں شائع ہونے والی اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جسٹس افتخار حسین جب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تھے تو ان کا بھتیجا(فواد چودھری) لوگوں سے پیسے لے کر فیصلے کراتا تھا۔ بعد میں معروف قانون دان نے اپنے بیان کی وضا حت کرتے ہوے کہا کہ جس بھتیجے کا ذکر کیا تھا وہ فواد چوہدری ہی تھے۔
فواد چوہدری کے چچا افتخار حسین چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہ چکے ہیں۔ فواد چوہدری حامد خان کو سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کا پارٹنر قرار دے چکے ہیں۔