اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم نے رجسٹر ار کو 16 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
نور عالم خان کے مطابق سپریم کورٹ کے 2010-11 سے 2020-21 تک کے آڈٹ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔
نور عالم خان نے کہا کہ آڈیٹرجنرل، صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، وفاقی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا تقابلی جائزہ پیش کریں۔ انھوں نے کہا اگر سٹے آرڈر جاری کیا گیا تو دوبارہ طلب کروں گا۔