لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انھیں دو بار جیل بھیجا اور سزائے موت کی چکی میں رکھا لیکن وہ کردار کشی پر یقین رکھتی ہیں نہ ہی انتقام پر ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے استعمال کے الزام کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انسان کی نجی زندگی ، اس کا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے ، برائے مہربانی انھیں اس گند سے دور رکھیے ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے الزام لگایا جا رہا ہے کہ مریم نواز ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی اہم سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنوا کر کردار کشی کی منصوبہ بندی کر چکی ہے ۔ مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذلت اسی کا ہی مقدر ہو گا ۔
اس سے قبل نائب صدر مسلم لیگ ن نے وطن کے لیے اور فرض کی ادائیگی میں اپنی ذاتی خوشیوں کو قربان کرنے والے تمام بہادر بیٹوں کو عید کی مبارکباد پیش کی تھی ۔