لاہور: عیدالفطر کے موقع پر پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی جبکہ آج اور کل صوبے کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرمی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ مغرب سے کم ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث عید الفطر کے پرمسرت موقع پر گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے جبکہ آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 42 سے کم ہو کر 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ بارش کے باعث دیگر شہروں کے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے۔