آرمی چیف نے عید کوٹلی سیکٹر میں نوجوانوں کیساتھ گزاری

آرمی چیف نے عید کوٹلی سیکٹر میں نوجوانوں کیساتھ گزاری

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر کوٹلی سیکٹر میں نوجوانوں کے ساتھ گزاری اور پاکستان کیلئے جان قربان کرنے والے شہداءاور اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے ان کا استقبال کیا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور عید کوٹلی سیکٹر میں نوجوانوں کے ساتھ گزاری۔ نماز عید کے بعد ملکی سلامتی، امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ 
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی جبکہ پاکستان کیلئے جان قربان کرنے والے شہداءاور اہلخانہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ 

مصنف کے بارے میں