صوبے بھر میں ویکسینیشن سنٹرزکی تعداد ‏کو بڑھایا جا رہا ہے,ڈاکٹر یاسمین راشد

08:35 PM, 3 May, 2021

لاہور،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ویکسینیشن سنٹرزکی تعداد ‏کو بڑھایا جا رہا ہے اور عملے کی تعداد کو دگنا کیا جارہا ہے۔

وزیرصحت  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 80ہزار افرادکی ویکسینیشن کی ‏جارہی ہےاب ہمارے سسٹم میں نجی سیکٹرکے40 وینٹی لیٹرز اور 400 بستروں کا اضافہ ہوگیاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب بھرمیں کوروناکے تدارک کیلئے تمام ادارے مشترکہ کوششیں ‏کررہے ہیں اور کورونا کے مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ والے شہروں میں مزیدپابندیاں عائد کی ‏جائیں گی۔ ‏‎ ‎

ان کا کہنا تھا کہ کورونامریضوں کے علاج معالجہ کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت کو بڑھا دیا ‏گیا ہے جب کہ عوام کی سہولت کی خاطرویکسینیشن سنٹرزپرعملہ کی تعدادکو دگنا کیا جا رہا ‏ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھرمیں ایس اوپیز پر مکمل ‏عملدرآمد کروایا اور ویکسینیشن کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے، عوام کی صحت اور زندگیوں ‏کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مشکل گھڑی میں عوام کے لئے سہولیات پیداکی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں