پشاور،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق 8 سے 16 مئی تک بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اور آمدورفت پر مکمل پابندی عائدہوگی جب کہ کھانے پینےکی اشیاءسمیت میڈیکل اسٹورزکے علاوہ تمام کاروباری مراکز بندہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ عید کے موقع پر سیاحتی مقامات اور شہر سے باہر جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔
اس موقع پر تمام اقدامات میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ مل کرکام کرےگی، ضلعے کے تمام اندررنی اور بیرونی راستوں پر فوج تعینات ہوگی۔