ملک بھر میں اجتماعی اعتکاف پرپابندی کے باوجود ہزاروں افراد اعتکاف کریں گے

ملک بھر میں اجتماعی اعتکاف پرپابندی کے باوجود ہزاروں افراد اعتکاف کریں گے
سورس: file photo

لاہور,ملک بھر میں ہزاروں افراد اعتکاف پر بیٹھیں گے ،تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعی اعتکاف پر پابندی عائد ہے ۔ 

ماہ رمضان کی سب سے متبرک عبادت اعتکاف سمجھی جاتی ہے ۔ملک بھر میں آج نماز عصر کی ادائیگی کے بعد ہزاروں مسلمان اعتکاف بیٹھیں گے۔یہ سلسلہ نمازعصرکی ادائیگی کے بعد  شروع ہوگا، تاہم کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے بعد حکومت نے ملک بھرمیں اجتماعی اعتکاف پرپابندی عائد کردی ہے۔

پنجاب اوقاف کے زیرانتطام مساجد میں بھی اعتکاف پرمکمل پابندی ہے،  مساجد میں چارسے پانچ افراد الگ الگ معتکف ہوسکیں گے، معتکفین حضرات  اجتماعی سحری اورافطاری نہیں کرسکیں گے۔حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ  جمعتہ الوادع اورطاق راتوں میں کوروناایس اوپیزکاخاص خیال رکھاجائے گا۔