پاکستانی خواتین نے ماوئنٹڈ آرچری میں مہارت حاصل کرنا شروع کردی

پاکستانی خواتین نے ماوئنٹڈ آرچری میں مہارت حاصل کرنا شروع کردی

لاہور : پاکستانی خواتین نے ماوئنٹیڈ آرچری میں مہارت حاصل کرنا شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں خواتین نے ماوئنٹیڈ آرچری میں مہارت حاصل کرنا شروع کردی۔ تیز دوڑتے گھوڑوں پر سوار خواتین نے ایک سے بڑھ کر ایک نشانہ لگایا۔

سرپٹ بھاگتے گھوڑوں پر سوار ہوکر تیراندازی کرنا  ان ماہر  گھڑسواروں نے آسان بنادیا ہے۔ اور تبھی تو خطروں کی ان کھلاڑیوں کا نشانہ مشکل سے ہی چوکتا ہے۔

سومئیا ہجازی پاکستان کی واحد پروفیشنل کھلاڑی ہیں جو گزشتہ تین سال سے اس وار گیم میں ان ایکشن ہیں، اور اپنے ساتھ ساتھ دیگر کو بھی اس گیم کا ہنر سیکھا رہی ہیں۔


نوجوان رائیڈرز بھی بلاخوف و خطر کھیل میں مہارت حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہی۔خواتین گھر سوار کا کہناہے کہ انہیں اس سے ڈر نہیں لگتا۔

خواتین تیراندازوں نے حکومتی سطح پر اس گیم کو سپورٹس کا درجہ دینے اور کوالیفائیڈ کوچز کے زیرسایہ تربیت حاصل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔