برازیلیہ: جنوبی امریکا کے اہم ملک برازیل میں ایک ایسا انوکھا اور انسانیت سے عاری قبیلہ سامنے آیا ہے جو مرنے والے اپنے ہی پیاروں کو جلا کر ان کی ہڈیاں چبا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے جنگلوں میں پائے جانے والے اس انوکھے قبیلے کا نامی یانومامی ہے۔یانومامی قبیلے میں اگر کوئی انتقال کر جاتا ہے تو بڑے اہتمام کیساتھ اس کی آخری رسومات ادا کی جاتی ہیں اور قبیلے کے رسم ورواج کے مطابق اسے جلا دیا جاتا ہے۔
تاہم جیسے ہی مردہ مکمل طور پر جل جاتا ہے تو قبیلے کے سارے افراد اکھٹے ہو کر اس کی ہڈیوں کو چبانا شروع کر دیتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ قبیلہ سینکڑوں سالوں سے اس رسم کو ادا کر رہا ہے۔ انھیں اس بات کا احساس ہی نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
آخرکار یانومامی قبیلہ کے لوگ ایسا انسانیت سے عاری اور گھناؤنا کام کیوں کرتے ہیں۔ اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مرنے کے بعد ہمارے پیاروں کی ارواح محفوظ رہیں اس لئے ہم ان کی ہڈیاں چبا جاتے ہیں۔