پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 7 مئی سے شروع ہوگا

11:21 AM, 3 May, 2021

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 7 مئی سے شروع ہوگا ، شاہینوں کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل کرنے کےلیے منیجمنٹ کی مشاورت جاری ہے ، ٹیم میں تبدیلی کرنے یا نہ کرنے پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، بعض حلقوں کی جانب سے بیٹسمین سعود شکیل کو موقع دینے پر زور دیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے ہرارے ٹیسٹ میں مسلسل چوتھی سنچری داغ کر تاریخ رقم کر دی ۔ فواد عالم 55 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں مسلسل چار نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے والے چھٹے بیٹسمین بن گئے ۔ اس اعزاز کے ساتھ ساتھ فود عالم مسلسل چار سنچریز بنانے والے پہلے ایشین بلے بار بھی بن گئے ۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے بیٹی کو کامیابی کا کریڈٹ دے دیا ، کہتے ہیں بیٹی کی پیدائش کے بعد کارکردگی نکھر گئی ، ٹیم سے باہر ہونے پر کافی دلبرداشتہ تھے ، قائداعظم ٹرافی کی بدولت کم بیک میں مدد ملی ۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے پر شائقین نے حسن علی کو مبارک باد دی جبکہ فواد عالم کے شاندار 140 رنز کو بھی صارفین نے خوب پسند کیا ۔

مزیدخبریں