گورنراسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو عہدوں سے ہٹادیاگیا

11:54 PM, 3 May, 2019

اسلام آباد : گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آرجہانزیب خان کو اپنے اپنے عہدوں سے ہٹادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ،وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان اور گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ وزیراعظم نے گو رنراسٹیٹ بینک سے استعفا طلب رکھا تھا  جو کہ وزارت خزانہ کے ذریعے وزیراعظم سیکریٹریٹ کوبھجوایا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ایف بی آرجہانزیب خان کوبھی عہدے فارغ کر دیا گیا چیئرمین ایف بی آرکوہٹانے کا فیصلہ اسدعمرکی وزارت کے دوران ہوگیاتھا کیونکہ چیئرمین ایف بی آرنے موقف اختیار کیا تھا کہ اثاثے ڈیکلریشن اسکیم وزیراعظم کی ہدایت پرتیارکی گئی اس لیے وہ اس پر عمل نہیں کریں جس پر وزیراعظم نے اظہارِناراضی کیا تھا۔  

مزیدخبریں