مشیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس،اسٹیل مل کی نجکاری کرنےکافیصلہ

مشیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس،اسٹیل مل کی نجکاری کرنےکافیصلہ
کیپشن: image Source: Twitter Account

اسلام آباد:مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی کی بحالی پلان کیساتھ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کو فہرست میں شامل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق، مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں مشیرخزانہ نے پاکستان اسٹیل کونجکاری کے لیے فہرست میں شامل کرنے کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی، پاکستان اسٹیل کی بحالی کیلیے وزارت صنعت و پیداوار کی سفارشات کی منظوری کے بعد بحالی پلان میں پرائیویٹ سیکٹرکی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں جنوبی وزیرستان کی خاصہ دار فورس کیلیے تنخواہوں کی منظوری دی گئی، وزارت داخلہ کے لیے 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، نیشنل سیونگزکیلیے 54 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔