لاہور:معروف اداکار فیروز خان باپ بن گئے ان کے ہاں جمعہ کے روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
معروف اداکارہ عمائمہ خان کے بھائی فیروز خان کے ہا ں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ،فیروز خان نے اس خوشی کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے جمعہ کے روز مجھے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو جمعہ کی مبارک باد بھی دی۔
واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی شادی گذشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی۔