ممبئی: مہیش بھٹ اور ان کی فیملی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مہیش بھٹ نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بچی قرار دےدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ،معروف بالی ہدایتکار مہیش بھٹ جو کہ اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی کی طرف سے خود کو اور اپنی فیملی پر شدید منفی تنقید کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں،انہوں نے اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کنگنا رناوت کو بچی قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز ہماری فلم سے کیا ،اب کنگنا اور اسکی بہن میرے اور میری فیملی کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ،لیکن میں اسے کوئی جواب نہیں دینا چاہوں گا اور ویسے بھی بچوں کو ایسی باتوں کا جواب دینا ہماری تہذیب کا حصہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے 2006 میں اپنی فلمی کیریئر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم ’گینگسٹر‘سے کیا تھا۔