سعد اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 مئی تک توسیع

02:04 PM, 3 May, 2019

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

آج احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت کی۔ سعد رفیق اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت سے غیر حاضر رہے۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ فٹا فٹ انکو لے جائیں سارا لاہور بند کیا ہوا ہے۔

لیگی رہنما سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ سونامی تباہی کا نام ہے اور بدقسمتی سے پاکستان پر منحوس حکمران آ کر بیٹھ گئے۔ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں خواجہ برادران کو گزشتہ سال 11 دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں