پرائمری سکولوں کے سربراہان کے چارج الاؤنس میں اضافے کی تجویز

01:33 PM, 3 May, 2019

لاہور: سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنت پنجاب نے سکولوں کے سربراہوں کے چارج الاؤنس کو بڑھانے کی سفارش کردی ہے ۔

سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب محمد محمود کے مطابق پرائمری سکول سربراہوں کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی جائے گی ۔

پرائمری سکولوں کے سربراہوں کے چارج الاؤنس میں 500 سے بڑھا کر 5000  روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

جبکہ مڈل ہائی اور سکینڈری سکولوں کے سربراہوں کے چارج الاؤنس میں اضافہ نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں