جدہ : سعودی عرب میں مساجد کی انتظامیہ کو لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی اسلامی امور کے وزیر نے گزشتہ روز سعودی عرب کی تمام مساجد کے لیے احکامات جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم رکھی جائے ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ کئی مساجد میں دیکھا گیا ہے کہ ان کے اسپیکرز کی آواز بہت بلند ہوتی ہے جس سے دوسری مسجد کے نمازیوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔
سعودی وزیر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں تمام مساجد میں ان احکامات پر عمل کیا جائے ۔