لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ قومی احتساب بیورو نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو طلب کر لیا۔
نیب لاہور کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 13 مئی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس میں شہباز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
خیال رہے کہ شہباز شریف اپنے علاج کی غرض اور پوتی کی عیادت کے لیے ان دنوں لندن میں موجود ہیں جن کے وطن واپس نہ آنے سے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔