29 اپریل مینار پاکستان جلسہ: پی ایچ اے کا پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ

08:30 PM, 3 May, 2018

لاہور: 29 اپریل کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے کا معاملہ، پی ایچ اے کا پی ٹی آئی کو جرمانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ اے نے پی ٹی آئی کو 23 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانے کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گریٹر اقبال پارک کے املاک کو نقصان پہچانے کی مد میں جرمانہ کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اٹک: بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،7 زخمی
 تفصیلات کے مطابق پودوں کو نقصان پہنچانے کی مد میں 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، جبکہ مینار پاکستان کا فرش، ٹریک، واک تھروگیٹ سمیت دیگر املاک کی مد میں 21 لاکھ روپے 40 ہزار جرمانہ ہو گا۔ تحریک انصاف جلسے کی انتظامیہ کو کل تحریری نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: موبائل کارڈز پر کٹوتی، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
 واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 29 اپریل اتوار کے دن مینار پاکستان پر سیاسی پاور شو کیا گیا تھا جس میں لاہور سمیت پاکستان بھر سے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 11 نکات پیش کیے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں