اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سالوں میں پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا۔ دہشتگردی سمیت مختلف چیلنجز پر قابو پالیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں '' ایمر جنگ پاکستان'' تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تقریب کا مقصد پاکستان میں عالمی معیار کے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان میں کھیلوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، پاکستان نے گزشتہ سال 4 کروڑ فٹ بالز برآمد کیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اٹک: بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،7 زخمی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے ملک سے دہشتگردی سمیت مختلف چیلنجز پر قابو پالیا ہے۔ موجودہ حکومت نے گیس اور بجلی کی کمی کو بھی دور کر دیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: موبائل کارڈز پر کٹوتی، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں