تبدیلی کے دعویداروں کے پاس نعروں اور دعوؤں کے سوا کچھ نہیں، شہباز شریف

03:12 PM, 3 May, 2018

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے شیرازی برادران نے لاہور میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف سے گفتگو میں شیرازی برادران نے کہا کہ آپ نے اپنے ویژن سے لاہور سمیت پنجاب کو رول ماڈل بنایا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا صرف اور صرف ملک کی ترقی و خوشحالی ہے اور ایک صوبے کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے دانیال عزیز توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کے پاس نعروں اور دعوؤں کے سوا کچھ نہیں۔ زرداری اور نیازی نے سیاست کو وعدوں اور قوم کا وقت برباد کرنے تک محدود رکھا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور سندھ کی ابتر صورتحال دیکھ کر ان کی کارکردگی کا بقول اندازہ ہوتا ہے۔ کراچی میں کوڑا کرکٹ، کھٹارا بسیں اور ٹوٹی سڑکیں زرداری کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں