فراڈ کیس،اداکارہ سلومی رانا درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

01:08 PM, 3 May, 2018

لاہور:فراڈ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سٹیج اداکارہ سلومی رانا عدالت سے فرار ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان نے 25 سالہ دوشیزہ سے شادی رچالی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکان پر قبضہ کے سلسلہ میں دھوکہ دہی مقدمے میں ملزم سلومی رانا لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس شہرام سرور نے اداکارہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران مدعی کے وکیل نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سلومی رانا نے 18 اگست 2017 کو اوورسیز پاکستانی خاتون صغراں خانم نامی سے جوہر ٹاﺅن کے علاقے میں 25 ہزارروپے پر مکان کرائے پر لیا جس کا کرایہ نامہ تھانہ نواب ٹاﺅن میں درج کرایا گیا لیکن اداکارہ سلومی رانا نے 20 لاکھ کا جعلی گروی نامہ تیار کر کے مکان پر قبضہ کر لیا۔

ملزمہ کے خلاف تھانہ نواب ٹاون میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔۔۔سکرین شاٹ

وکیل نے یہ بھی عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ نواب ٹاون میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے اور لاہور کی ماتحت عدالت سلومی رانا کی درخواست ضمانت خارج کر چکی ہے سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ اداکارہ کے خلاف لاہورکے مختلف تھانوں میں فراڈ کے 10 مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:باﺅلنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ باﺅلر محمد عامر پر پھٹ پڑے

سلومی رانا کے وکیل انوارلحق پنوں نے سرکاری وکیل کے موقف کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ خاتون اداکارہ پر جھوٹے مقدمات درج ہیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد سلومی رانا عدالت سے فرار ہو گئیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں