توہین عدالت کیس، فیصل رضا عابدی کی بینچ تبدیل کرنیکی استدعا منظور

توہین عدالت کیس، فیصل رضا عابدی کی بینچ تبدیل کرنیکی استدعا منظور
کیپشن: سابق سینیٹر کی کیس کو کراچی رجسٹری منتقل کرنے کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کی بینچ تبدیل کرنے کی استدعا منظور کر لی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی جس کے سلسلے میں فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر فیصل رضا عابدی کا کلپ چلایا گیا اور چیف جسٹس نے فیصل رضا عابدی سے مکالمہ کیا کہ کورٹ میں کھڑے ہونے کے آداب اور تمیز ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: سیاست گندی نہیں، گندے لوگ سیاست کو گندا کرتے ہیں، خورشید شاہ

جسٹس ثاقب نثار نے فیصل رضا عابدی کے وکیل سے کہا کہ آپ کے مؤکل نے ابھی تک معافی نہیں مانگی۔ فیصل رضا عابدی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے دو درخواستیں دائر کی ہیں اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم دونوں درخواستیں خارج کرتے ہیں۔

اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن سے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کا طریقہ کار بالکل مناسب نہیں ہے۔ کیا آپ کے پاس سپریم کورٹ کا لائسنس ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کمنٹری کم کریں کیس پر آئیں۔

 یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا مقابلہ تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی سے نہیں شہباز-حمزہ سے ہو گا

فیصل رضا عابدی کے وکیل کی جانب سے بینچ تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا۔ سابق سینیٹر کی جانب سے کیس کو کراچی رجسٹری منتقل کرنے کی بھی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں