سیاست گندی نہیں، گندے لوگ سیاست کو گندا کرتے ہیں، خورشید شاہ

سیاست گندی نہیں، گندے لوگ سیاست کو گندا کرتے ہیں، خورشید شاہ
کیپشن: آج اراکین کی حاضری دیکھ کر پارلیمنٹ کی بالادستی نظر آ رہی ہے، اپوزیشن لیڈر۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر خزانہ کی تقریر سے غریب کا پیٹ بھر گیا اور بجٹ کے بعد اب غریب آدمی کو کھانا کھانے کی ضرورت نہیں کیونکہ حکومت نے غریب عوام پر ٹیکس کی بھرمار کر دی ہے۔ سستی روٹی اچھا منصوبہ تھا لیکن الیکشن جیتنے کے بعد کیوں بند کر دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جائیں گے تو ایک دوسرے کو ایسی سنائیں گے کہ توبہ نعوذ بااللہ۔ کبھی تو ہمیں بیٹھنا پڑے گا اور اسپیکر ان سب مسائل کو دیکھیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا مقابلہ تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی سے نہیں شہباز-حمزہ سے ہو گا

انہوں نے کہا کہ آج اراکین کی حاضری دیکھ کر پارلیمنٹ کی بالادستی نظر آ رہی ہے اور 70 سال کی تاریخ میں پارلیمنٹ کا ایسا حال نہیں دیکھا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست گندی نہیں بلکہ گندے لوگ سیاست کو گندا کرتے ہیں۔ بعض لوگوں نے سیاست اور سیاست دان کو گندا کر دیا ہے اب بچے اور بیوی بھی کہتے ہیں کہ سیاست گندا کام ہے چھوڑ دیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں