ایون فیلڈ ریفرنس، نیب کے تفتیشی افسر پر جرح جاری

ایون فیلڈ ریفرنس، نیب کے تفتیشی افسر پر جرح جاری
کیپشن: ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں۔

استغاثہ کے گواہ نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جرح جاری ہے۔

مزید پڑھیں: '2014 دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق جلد منظر عام پر آ جائیں گے'

نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے گذشتہ روز ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے نواز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے ہوئے لندن فلیٹس کے مالک تھے جب کہ انہوں نے نیلسن اور نیسکول لمیٹڈ کے ذریعے بے نامی دار کے نام پر فلیٹس خریدے تھے۔

 تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا تھا کہ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں جمع کرائی گئیں ٹرسٹ ڈیڈز جعلی ثابت ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں