پاکستانی فلم اور ڈرامے دکھانے کیلئے ٹاپ ایونٹ اور آئی ایچ اے میں معاہدہ

09:56 AM, 3 May, 2018

ریاض:سعودی عرب میں پاکستانی فلم اور ڈرامے دکھانے کیلئے ٹاپ ایونٹ اور آئی ایچ اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

یہ بات نالج کور اکیڈمی میں ٹاپ ایونٹ کے سی او شہزادہ عبدالعزیز بن متعب اور آئی ایچ اے کی جانب سے پاکستانی فلم ڈائریکٹر عمران رضا کاظمی ، اداکارہ حریم فاروق اور ہدایت کار عارف لاکھانی نے پریس کانفرنس کی جس میں ایم او یو پی دستخط کئے گئے۔ اس کے بموجب 5 سال تک مملکت میں پاکستانی فلم اور ڈرامے کو فروغ دیا جائے گا۔ اسٹیج شوز اور ثقافتی پروگرام ہونگے۔

شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے جبکہ فلم بھی بہتری کی طرف گامزن ہے۔ مملکت کے سینما گھروں کے شائقین بھی ان سے مستفید ہوں۔ حریم فاروق نے کہا کہ انہیں مملکت آکر بڑی خوشی ملی۔ یہاں پاکستانی فلم اپنی کمیونٹی کی بدولت کافی کامیاب ہوسکتی ہے۔ تنویر میاں نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیئے جبکہ شہزادہ عبدالعزیز حریم فاروق ، عارف لاکھانی ، عمران کاظمی اور دیگر نے نالج کور کے روح رواں عامر شہزاد کا شکریہ ادا کیا۔

عمران اسمعیل نے کہا کہ ہم اپنی کمیونٹی کیلئے بہتر پروگرام ترتیب دیتے رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں