لندن: فیس بک ڈیٹا کے غلط استعمال پر شدید تنقید کے باعث برطانوی کمپنی کیمبرج انالیٹیکا کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کمپنی کی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ ہم پر بے بنیاد الزام تراشی کی گئی اور کاروبار بند کر رہے ہیں۔
2016ء کے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کے مہم کے لئے کیمبرج اینالیٹیکا کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ کمپنی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے 8 کروڑ 70 لاکھ افراد کے ڈیٹا کو غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کا پسندیدہ فیچر متعارف کرادیا
ایک بیان میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے میڈیا کوریج کے باعث صارفین اور سپلائرز کمپنی سے دور ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں کاروبار کو مزید جاری رکھنا قابل عمل نہیں رہا۔
یاد رہے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صارفین کو اپنا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے مزید آپشنز دینے کا اعلان کیا۔ مارک زکر برگ نے فیس بک میں ’کلیئر ہسٹری‘ کا ٹول متعارف کرایا جس کی مدد سے صارفین فیس بک سے اپنا پرانا ڈیٹا باآسانی حذف کر سکیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں