لاہور : شادی ختم ہوگئی لیکن لڑائی نہیں، میری تقریب میں کیوں آئے، اداکارہ نور سابق شوہر سے لڑ پڑیں، ولی حامد کو ہوٹل سے نکلوا دیا۔تقریب میں کیوں آئے، میرا تمہارا اب کوئی تعلق نہیں، نور بخاری اپنے سابق شوہر ولی حامد پر چڑھ دوڑیں، ہوٹل انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کرایا۔
لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں نور بخاری کی جانب سے گانے کی ڈائریکشن دینے سے متعلق ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں ولی حامد خان بھی پہنچ گئے، لیکن نور کو ان کا آنا ایک آنکھ نہ بھایا اور ہوٹل انتظامیہ کو فوراً بلا کر ولی کو باہر نکلوا دیا۔حامد، سابقہ بیوی کے رویے پر انتہائی دلگرفتہ نظر آئے، بولے کہ نور کو گانے کی ڈائریکشن دینے پر مبارکباد دینے آیا تھا۔نور کا کہنا تھا کہ پُرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہوں، اب ولی حامد سے کوئی تعلق نہیں۔