ہالی ووڈ : ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کو رواں سال ہونے والے ایم ٹی وی مووی اینڈ ٹی وی ایوارڈز کی تقریب میں ایم ٹی وی جنریشن ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔فلم کے مرکزی اداکار ون ڈیزل یہ ایوارڈ وصول کریں گے۔ون ڈیزل کے ساتھ اس تقریب میں ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے دیگر اداکار مشیل روڈ ریگیز، ٹائریز گبسن اور جارڈانا بریسٹرا بھی شرکت کریں گے۔ایسا پہلی بار ہوگا جب کسی ہولی وڈ فرنچائز کو اس ایوارڈز سے نوازا جائے گا، یہ ایوارڈ زیادہ تر کسی ایک فلم کے نام ہوتا ہے جبکہ اس بار یہ ایوارڈ ایک پوری سیریز کے نام ہوگا۔
گزشتہ سال یہ ایوارڈ ول سمتھ کو دیا گیا تھا، اس سے قبل جونی ڈیپ، ریز ودرسپون اور رابرٹ ڈاؤنی یہ ایوارڈ اپنے نام کروا چکے ہیں۔گلوکار جے بالون، پٹ بال اور کمیلا کابیلو پہلی مرتبہ اس فلم کا گانا ’ہے ماں‘ کسی ایوارڈ ایونٹ میں پرفارم کریں گے۔ایم ٹی وی مووی اینڈ ٹی وی ایوارڈز رواں ماہ 7 تاریخ کو منعقد ہوں گے۔