راولپنڈی،جدہ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے. ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .
سعودی فرمانروا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات کو سعودی عرب کے اعلٰی ترین عسکری اعزاز "کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس"سے نوازا گیا جنرل زبیر محمود سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عبدالرحمان نے بھی ملاقات کی اس دوران علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔